hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4559

.

كنز العمال

4559
Kanz al-Ummal
4559- "علي رضي الله عنه" عن علي سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "إن لكل يوم نحسا، فادفعوا نحس ذلك اليوم بالصدقة، ثم قال: اقرؤوا موضع الخلف فإني سمعت الله تعالى يقول: {وَمَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ} وإذا لم تنفقوا كيف يخلف؟ " "ابن مردويه".
4559: ۔۔ (مسند علی (رض)) حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا :
ہر دن کی ایک نحوست ہوتی ہے، پس تم اس دن کی نحوست کو صدقہ کے ساتھ دفع کردیا کرو۔ پھر آپ نے فرمایا : موضع خلف کو پڑھو۔ (پھر خود ہی موضع خلف کی تفسیر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا)
میں نے اللہ تعالیٰ کو فرماتے ہوئے سنا ہے :
وما انفقتم من شیء فھو یخلفہ۔ سبا : 39
اور جو چیز تم خرچ کروگے وہ اس کا عوض دیدے گا۔
پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اور جب تم خرچ نہیں کروگے تو اللہ تم کو اس کا عوض کیسے دے گا۔ رواہ ابن مردویہ۔