hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 45672

.

كنز العمال

45672
Kanz al-Ummal
45660- عن ابن عمر أن غيلان بن سلمة الثقفي أسلم وتحته عشر نسوة، فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم:" اختر منهن أربعا، فلما كان في عهد عمر طلق نساءه وقسم ماله بين بنيه، فلقيه فقال: إني أظن الشيطان فيما يسترق السمع سمع بموتك فقذفه في نفسك، ولعلك أن لا تمكث إلا قليلا، وايم الله لترجعن نساءك ولترجعن في مالك أو لأورثهن منك إذا مت ثم لآمرن بقبرك فيرجم كما يرجم قبر أبي رغال 1! قال نافع: فما مكث إلا سبعا حتى مات. "ع، كر.
45660 ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ غیلان بن ثقفی جب اسلام لائے تو ان کے نکاح میں دس عورتیں تھیں۔ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے کہا ان میں سے چار کا انتخاب کرلو حضرت عمر (رض) کے زمانہ میں غیلان نے اپنی سب عورتوں کو طلاق دے دی اور مال اپنے بیٹوں کے درمیان تقسیم کردیا۔ اسی اثناء میں حضرت عمر (رض) سے اس کی ملاقات ہوئی آپ (رض) نے فرمایا : میں سمجھتا ہوں کہ شیطان نے آسمانوں سے تیرے مرنے کی بات سن لی ہے اور وہ تیرے دل میں لاڈالی ہے شاید تو تھوڑے عرصہ زندہ رہے، خدا کی قسم یا تو اپنی بیویوں کو واپس لوٹایا اپنا مال واپس کر ورنہ جب تو مرجائے گا تیری بیویوں میں تیرا مال میراث تقسیم کروں گا اور لوگوں کو حکم دوں گا کہ وہ تیری قبر پر اس طرح پتھر برسائیں گے جس طرح ابورغال کی قبر پر ہمیشہ برساتے تھے۔ نافع کہتے ہیں غیلان اس کے بعد صرف سات دن زندہ رہا کہ وہ مرگیا۔ رواہ ابویعلی وابن عساکر