4585- "من مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه" عن سعد بن عمران عن أبي بكر الصديق رضي الله عنه في قول الله تعالى: {إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا} قال: "الاستقامة أن لا يشركوا بالله شيئا". "ابن المبارك في الزهد، وعبد الرزاق والفريابي وسعيد بن منصور ومسدد وابن سعد وعبد بن حميد وابن جرير وابن المنذر وابن أبي حاتم ورسته في الإيمان، وهذا يشبه أن يكون مرفوعا لأن أبا بكر ما كان يفسر القرآن بالرأي.
4585: ۔۔ (مسند ابی بکر صدیق (رض)) سعد بن عمران سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے ارشاد خداوندی :
ان الذین قالوا ربنا اللہ ثم استقاموا ۔۔ الزمر : 30
بےشک جن لوگوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے پھر وہ اس پر ٹھہر گئے۔
کے متعلق ارشاد فرمایا کہ استقامت یہ ہے کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے۔ ابن المبارک فی الزھد، عبدالرزاق، الفریابی، سعد بن منصور، مسدد، ابن سعد، عبد بن حمید، ابن جریر، ابن المنذر، ابن ابی حاتم، رستہ فی الایمان۔
زیادہ بہتر روایت کا مرفوع ہونا ہے کیونکہ حضرت ابوبکر (رض) اپنی رائے سے قرآن کی تفسیر نہ فرماتے تھے۔