hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 45875

.

كنز العمال

45875
Kanz al-Ummal
45863- عن عائشة قالت: جاءت هند إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقالت: يا رسول الله! والله ما كان على ظهر الأرض أهل خباء أحب إلي أن يذلهم الله من أهل خبائك! فقال النبي صلى الله عليه وسلم: وأيضا والذي نفسي بيده لتزدادن! ثم قالت: يا رسول الله! إن أبا سفيان رجل ممسك فهل علي جناح أن أنفق على عياله من ماله بغير إذنه؟ فقال النبي صلى الله عليه وسلم: " لا حرج عليك أن تنفقي عليهم بالمعروف. " عب.
45863 حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ ھند نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا : یارسول اللہ ! سطح زمین پر کوئی ایسا نہیں تھا جس کی ذلت و رسوائی آپ سے زیادہ مجھے محبوب ہو اور آج سے مجھے آپ کی عزت سے زیادہ کسی کی عزت محبوب نہیں ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بخدا تمہاری اس عقیدت میں ضرور اضافہ ہوگا۔ پھر بولی : یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ابوسفیان بخیل شخص ہے کیا مجھ پر کوئی حرج ہے کہ اگر میں اس کی اجازت کے بغیر اس کے مال سے اسی کے عیال پر خرچ کروں ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے اوپر کوئی حرج نہیں اگر تم قاعدہ کے مطابق عیال پر خرچ کرتی رہو۔ رواہ عبدالرزاق ورواہ البخاری فی کتاب الالحکام باب من رائی القاضی ان یحکم بعلمہ ج 106002