hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 45947

.

كنز العمال

45947
Kanz al-Ummal
45935- عن أبي أمامة إياس بن ثعلبة البلوي قال: لما هم رسول الله صلى الله عليه وسلم بالخروج إلى بدر أزمعت الخروج معه، فقال له خاله أبو بردة بن نيار: أقم على أمك، قال: بل أنت أقم على أختك؛ فذكر ذلك لرسول الله صلى الله عليه وسلم، فأمر أبا أمامة بالمقام، وخرج أبو بردة، فرجع رسول الله صلى الله عليه وسلم وقد توفيت فصلى عليها. "الحسن بن سفيان، وأبو نعيم".
45935 ابوامامہ ایاس بن ثعلبہ بلوں کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب بدر جانے کا ارادہ کیا تو ابوامامہ (رض) بھی آپ کے ساتھ چلنے پر آمادہ ہوگئے ابوامامہ کے ماموں ابوبردہ بن دینار کہتے لگے : اپنی والدہ کے پاس رہو ابوامامہ (رض) نے جواب دیا : نہیں بلکہ تم اپنی بہت کے پاس رہو۔ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا تذکرہ کیا گیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابوامامہ (رض) کو قیام کرنے کا حکم دیا اور ابو بردہ (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بدر چلے گئے۔ جب رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے واپس تشریف لائے تو ابوامامہ (رض) کی والدہ وفات پاچکی تھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس پر جنازہ پڑھا۔ رواہ الحسن بن سفیان و ابونعیم