hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4596

.

كنز العمال

4596
Kanz al-Ummal
4596- عن علي قال:"جئت رسول الله صلى الله عليه وسلم في ملأ من قريش فنظر إلي وقال: يا علي إنما مثلك في هذه الأمة كمثل عيسى ابن مريم أحبه قومه فأفرطوا فيه، فصاح الملأ الذين عنده وقالوا: شبه ابن عمه بعيسى، فأنزل القرآن: {وَلَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْيَمَ مَثَلاً إِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ يَصِدُّونَ} ". "ابن الجوزي في الواهيات".
4596: ۔۔ حضرت علی (رض) سے مروی ہے فرماتے ہیں کہ میں قریش کے چند لوگوں کے ساتھ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ (رض) نے مجھے دیکھ کر فرمایا : اے علی ! اس امت میں تیری مثال عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) کی طرح ہے، ان سے بھی ان کی قوم نے محبت میں افراط کیا۔ حضرت علی (رض) کے ساتھ لوگ چیخ پڑے اور کہنے لگے : اپنے چچازاد کو عیسیٰ (علیہ السلام) سے تشبیہ دیدی۔ تب قرآن پاک نازل ہوا۔
ولما ضرب ابن مریم مثلا اذا قومک منہ یصدون۔ الزخرف : 57
اور جب مریم کے بیٹے (عیسیٰ) کی مثال دی گئی تو تمہاری قوم کے لوگ اس سے چلا اٹھے۔ ابن الجوزی فی الواہیات۔
کلام : ۔۔ حدیث ضعیف لان ابن الجوزی ذکرہ فی الواہیات۔