45954- "من مسند بشير بن سعد الأنصارى والد النعمان ابن بشير" عن النعمان بن بشير عن أبيه بشير بن سعد أنه أتى رسول الله صلى الله عليه وسلم بابن له يحمله فقال: يا رسول الله! إني نحلت ابني غلاما وأنا أحب أن تشهد، فقال: "لك ابن غيره؟ قال: نعم، قال: فكلهم نحلت مثل ما نحلت؟ قال: لا، قال: لا أشهد على ذا. " أبو نعيم".
45954” مسند بشیر بن سعد انصاری والدنعمان بن بشیر “ حضرت نعمان بن بشیر (رض) اپنے والد بشیربن سعد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ وہ اپنا ایک بیٹا اٹھائے ہوئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے : یارسول اللہ ! میں اپنے اس بیٹے کو ایک غلام دینا چاہتا ہوں اور اس عطا پر میں آپ کو گواہ بنانا چاہتا ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارا اس کے علاوہ کوئی اور بیٹا بھی ہے ؟ عرض کیا : جی ہاں، فرمایا : تم نے سب کو اسی طرح غلام عطا کیے ہیں ؟ عرض کیا : نہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر میں اس پر گواہ نہیں بنتا ہوں۔ رواہ ابونعیم