hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 45996

.

كنز العمال

45996
Kanz al-Ummal
45984- عن أسلم قال: جاءت امرأة عبد الله بن عمر بن الخطاب فقالت: يا أمير المؤمنين! اعذرني من أبي عيسى، قال: ومن أبو عيسى؟ قالت: ابنك عبد الله، قال: قد يكنى بأبي عيسى؟ قالت: نعم، قال: يا أسلم! اذهب فادعه ولا تخبره لأي شيء أدعوه، فجئت فقلت له: أجب أباك، فسألني لأي شيء دعاه، فأبيت أن أخبره، فرشاني بيضة دجاجة بحرية فأخبرته فجاء وقد حذر، فقال لي: أخبرته - وكان لا يكذب؟ فقلت: نعم، فضربني، ثم قال له: تكنيت أبا عيسى؟ وهل لعيسى أب! ليس هذا الكنى من كنى العرب، إنما كنى العرب أبو شجرة وأبو سلمة وأبو قتادة - لأسماء عدها. "كر".
45984 اسلم کی روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی بیوی حضرت عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور کہنے لگی : اے امیرالمومنین ! ابو عیسیٰ کے متعلق مجھے انصاف دلائیے۔ فرمایا : ابو عیسیٰ کون ہے عرض کیا : آپ کا بیٹاعبداللہ ہے۔ فرمایا : کیا اس نے اپنے لیے ابو عیسیٰ کنیت تجویز کی ہے ؟ عرض کیا : جی ھاں۔ آپ (رض) نے فرمایا : اے اسلم ! جاؤ اور اسے میرے پاس بلالاؤ۔ اسے نہیں بتلانا کہ میں نے اسے کیوں بلایا ہے میں عبداللہ (رض) کے پاس آیا اور ان سے کہا : اپنے والد کے پاس جاؤ انھوں نے مجھ سے پوچھا کہ مجھے کیوں بلا رہے ہیں میں بتلانے سے انکار کردیا تاہم عبداللہ (رض) نے مجھے سمندری مرغی کا انڈا رشوت میں دیا میں نے انھیں بلانے کی وجہ بتادی چنانچہ عبداللہ (رض) عمر (رض) کے پاس گھبرائے ہوئے حاضر ہوئے۔ آپ (رض) نے مجھے فرمایا : تم نے اسے بتادیا ہے ؟ اس وقت جھوٹ نہیں بولاجاتا تھا۔ لہٰذا میں نے صاف صاف اثبات میں جواب دیا : آپ (رض) نے مجھے مارا پھر عبداللہ سے فرمایا : کیا تم نے ابو عیسیٰ کنیت تجویز کی ہے ؟ کیا عیسیٰ کا باپ تھا ؟ یہ کنیت عربوں کی کنیت میں سے نہیں چونکہ عربوں کی کنیت تو یہ ہیں ابو شجرہ ابو سلمہ اور ابوقتادہ وغیرہ الغرض آپ (رض) نے بہت سارے نام گن دیئے۔ رواہ ابن عساکر