45993- عن محمد بن عمرو بن عطاء أن زينب بنت أبي سلمة سألته: ما سميت ابنتك؟ قال: سميتها برة، قالت: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قد نهى عن هذا الاسم، سميت برة فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لا تزكوا أنفسكم، الله أعلم بأهل البر منكم، فقالوا: ما نسميها؟ قال: سموها زينب. " كر".
45993 محمد بن عمرو بن عطاء کی روایت ہے کہ زینب بنت ابی سلمہ نے ان سے پوچھا : تم نے اپنی بیٹی کا کیا نام رکھا ہے۔ محمد بن عمرو نے جواب دیا : میں نے اس کا نام ” برہ “ رکھا ہے۔ اس پر زینب بنت ابی سلمہ نے کہا : رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس نام سے منع فرمایا ہے میرا نام بھی زینب رکھا گیا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا : اپنے نفسوں کا تزکیہ مت کرو اللہ تعالیٰ تم میں سے نیکوکاروں کو خوب جانتا ہے میرے گھر والوں نے عرض کیا : پھر اس کا کیا نام رکھیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس کا نام زینب رکھو۔ رواہ ابن عساکر