46008- عن ابن مسعود قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن تباشر المرأة المرأة في ثوب واحد من أجل أن تصفها لزوجها حتى كأنه ينظر إليها، ونهانا إذا كنا ثلاثة نفر أن لا يتناجيان اثنان دون واحد من أجل أن يحزنه حتى يختلط بالناس. "ز".
46008 ابن مسعود (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک عورت کو دوسری عورت کے ساتھ ایک ہی کپڑے میں لیٹنے سے منع فرمایا چونکہ (ان میں سے) کوئی عورت اپنے شوہر سے دوسری عورت کا حال بیان کرے گی تو یہ ایسا ہی ہوگا جیسا کہ اس کا شوہر اس کی طرف دیکھ رہا ہو۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں اس سے بھی منع فرمایا کہ جب ہم تین اشخاص ہوں اور ہم میں سے دو آپس میں سرگوشی کریں تیسرے سے الگ ہو کر چونکہ ایسا کرنے سے تیسرا آدمی غمزدہ ہوگا حتیٰ کہ یہ سب ہی لوگوں کے ساتھ مل جائیں ۔ رواہ البزار