46015- عن جبلة بن حارثة عن عمرو بن العاص أنه حج فدخل شعبا فقال: كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في هذا الشعب فإذا غربان كثيرة وإذا فيها غراب أعصم أحمر المنقار والرجلين، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لا يدخل الجنة من النساء إلا كقدر هذا الغراب في هذه الغربان. " حم، والبغوي، طب، كر، ك".
46015 جبلہ بن حارث، حضرت عمرو بن العاض (رض) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ حضرت عمرو (رض) نے ایک مرتبہ حج کیا اور پھر ایک گھاٹی میں داخل ہوئے فرمایا : کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ اس گھاٹی میں تھے اچانک کو ؤں کا ایک غول آگیا ان کو ؤں میں ایک اعصم کو بھی تھا جس کی چونچ اور ٹانگیں سرخ تھیں کو ؤں کو دیکھ کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جنت میں اتنی ہی عورتیں داخل ہوگی جتنی تعداد ان کو ؤں میں اعصم کوئے کی ہے۔ رواہ احمد بن حنبل والبغوی والطبرانی وابن عساکر والحاکم