hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 46041

.

كنز العمال

46041
Kanz al-Ummal
46029- عن عائشة أن سائلا سأل، فأمرت له بطعام، فمر الخادم فدعته لتنظر ما معه، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "يا عائشة! لا تحصي فيحصى عليك، فقالت: والله! ما أردت ذلك. فقال: إن أكثركن في النار، قالت: ولم ذاك يا رسول الله؟ قال: لأنكن إذا شبعتن حجلتن، وإذا جعتن دقعتن 1، ولأنكن تكثرن اللعن وتكفرن العشير، وتغلبن ذا الرأي والدين على رأيه ناقصات الرأي والدين. " العسكري في الأمثال".
46029 حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک سائل نے ہم سے کچھ مانگا میں نے اس کے لیے خادم سے کھانا دینے کو کہا۔ خادم کھانا لے کر ہمارے پاس سے گزرا میں نے اسے بلایا تاکہ دیکھوں کہ سائل کو دینے کے لیے اس کے پاس کیا ہے۔ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عائشہ ! گنو مت ورنہ تمہارے لیے بھی گنا جائے گا۔ حضرت عائشہ (رض) نے عرض کیا : یارسول اللہ ! میں یہ نہیں چاہتی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم عورتوں کی اکثریت دوزخ میں جائے گی حضرت عائشہ (رض) نے عرض کیا : یارسول اللہ ! وہ کیوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : چونکہ تم عورتیں جب شکم سیر ہوجاتی ہو تو بے پروا ہو کر کودنے لگتی ہو اور جب تم بھوکی ہوجاتی ہو تو لجاجت سے مانگنے لگتی ہو اور یہ کہ تم کثرت سے لعنت کرتی ہو، اپنے خاوندوں کی ناشکری کرتی ہو ، تم اچھے خاصے عقلمند آدمی کی عقل پر غالب آجاتی ہو ، نیز تم عقل ودین میں بھی ناقص ہو۔ رواہ العسکری فی الامثال