46033- عن سعد الإسكاف عن ابن شريح قال: قلت لعائشة: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الواصلة؟ قالت: يا سبحان الله! وما بأس بالمرأة الزعراء أن تأخذ شيئا من صوف فتصل به شعرها تزين به عند زوجها، إنما لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم المرأة الشابة تبغي في شيبتها حتى إذا هي أسنت وصلتها بالقيادة. "ابن جرير".
46033 سعد اسکاف ابن شریح سے روایت نقل کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ (رض) سے عرض کیا : رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بال جوڑنے والی عورت پر لعنت کی ہے۔ حضرت عائشہ (رض) بولیں : سبحان اللہ ! بکھرے بالوں والی عورت اگر کچھ اون لے کر اپنے بالوں میں ملالیتی ہے اور اپنے شوہر کے لیے زینت کرلیتی ہے اس میں کیا حرج ہے۔ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نوجوان عورت کو منع کیا ہے جو اپنی جوانی میں ایسا کرے حتیٰ کہ جب بوڑھی ہوجائے بال ملاسکتی ہے۔ رواہ ابن جیرر