hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 46079

.

كنز العمال

46079
Kanz al-Ummal
46067- "الثلث والثلث كثير، إنك أن تذر ورثتك أغنياء خير من أن تدعهم عالة يتكففون الناس، وإنك لن تنفق نفقة تبتغي بها وجه الله تعالى إلا أجرت عليها حتى ما تجعل في في امرأتك. " مالك، حم، ق 4، - عن سعد".
46067 وصیت ایک تہائی مال میں نافذ ہوتی ہے اور تہائی مال بھی کثیر ہے تم اپنے ورثہ کو لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلاتے ہوئے چھوڑو اس سے کہیں بہتر ہے کہ تم انھیں مالدار چھوڑ کر مرو۔ تم اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کے لیے جو مال بھی خرچ کرو گے اس پر تمہیں اجر وثواب ملے گا حتیٰ کہ تم جو لقمہ اپنی بیوی کے منہ میں ڈالتے ہو اس پر بھی تمہیں اجر ملتا ہے۔۔ رواہ مالک واحمد بن حنبل واصحاب السنن الاربعہ عن سعد