46122- حدثنا هشيم حدثنا منصور عن الحسن عن عمران بن حصين أن رجلا من الأنصار أعتق ستة مملوكين له عند موته ليس له مال غيرهم، فبلغ ذلك النبي صلى الله عليه وسلم فغضب من ذلك وقال: "لقد هممت أن لا أصلي عليه، ثم دعا المملوكين فجزأهم ثلاثة أجزاء فأقرع بينهم، فأعتق اثنين وأرق أربعة. " ص".
46122 ھشیم منصور ، حسن، عمران بن حصین کی روایت ایک انصاری نے مرتے وقت اپنے چھ غلاموں کو آزاد کردیا جب کہ ان کے علاوہ اس کا کوئی مال نہیں تھا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جب اس کی خبر پہنچی تو آپ سخت غصہ ہوئے اور فرمایا : میں نے ارادہ کرلیا ہے کہ میں اس پر نماز نہ پڑھوں پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غلاموں کو طلب کیا اور انھیں تین حصوں میں تقسیم کیا، پھر ان کے درمیان قرعہ ڈالا ان میں سے دو کو آزاد کردیا اور چار کو غلام رکھا۔ رواہ سعید بن المنصور