4614- عن علي قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "يزور أهل الجنة الرب تبارك وتعالى في كل جمعة، وذكر ما يعطون، قال ثم يقول الله تعالى: اكشفوا حجابا، فيكشف حجاب، ثم حجاب، ثم يتجلى لهم تبارك وتعالى عن وجهه فكأنهم لم يروا نعمة قبل ذلك"، وهو قوله تعالى: {وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ} .
"اللالكائي"
4614: ۔۔ حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا :
اہل جنت ہر جمعہ کو اللہ تبارک و تعالیٰ کی زیارت کریں گے۔ اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جنتیوں کو ملنے والی دوسری نعمتوں کا ذکر فرمایا پھر فرمایا : اللہ تبارک و تعالیٰ فرمائے گا : پردے کھول دو ۔ چنانچہ پردہ کھولا جائے گا پھر ایک پردہ کھولا جائے گا پھر اللہ تبارک و تعالیٰ جنتیوں کو اپنے چہرے کی زیارت کرائیں گے۔ تب ان کو معلوم ہوگا انھوں نے اس سے پہلے تو کوئی نعمت دیکھی ہی نہیں۔ اسی کے متعلق اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔
ول دینا مزید۔ ق :35
اور ہمارے ہاں اور (بہت کچھ) ہے۔