46238- عن محمد ابن الحنفية قال: قدمت على معاوية بن أبي سفيان فسألني عن العمري، فقلت: جعلها رسول الله صلى الله عليه وسلم لمن أعطيها، قال: تقولون ذلك؟ قلت: نعم، فإني أشهد أني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "من أعمر عمرى فهي له يرثها من عقبه من يرثه. " كر".
46238 محمد بن حنفیہ کہتے ہیں : ایک مرتبہ میں حضرت معاویہ بن ابی سفیان (رض) کے پاس گیا ۔ حضرت معاویہ (رض) نے مجھ سے عمری کے متعلق سوال کیا : میں نے جواب دیا : رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بطور عمری دی گئی چیز کو اس شخص کی ملکیت قرار دیا ہے جسے وہ چیز دی گئی ہو۔ معاویہ (رض) نے کہا : تم اسی کے قائل ہو ؟ میں نے کہا : جی ہاں۔ معاویہ (رض) نے کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول کریم کو فرماتے سنا ہے کہ جس شخص کو بطور عمری کوئی چیز دی گئی وہ اس کی ملکیت ہوگی اور اس کے بعد اس کی اولاد کو وراثت میں ملے گی۔ رواہ ابن عساکر