hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 46308

.

كنز العمال

46308
Kanz al-Ummal
46296- عن جرير البجلي قال: بعث رسول الله صلى الله عليه وسلم سرية إلى خثعم، فاعتصم ناس منهم بالسجود، فأسرع فيهم القتل، فبلغ ذلك النبي صلى الله عليه وسلم فأمر لهم النبي صلى الله عليه وسلم بنصف العقل، وقال: "أنا بريء من كل مسلم مقيم بين أظهر المشركين، قالوا: يا رسول الله! ولم؟ قال: لا تراآى ناراهما. " العسكري في الأمثال، هب".
46296 جریربجلی کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قبیلہ خثعم کی طرف سریہ (لشکر) روانہ کیا لیکن لوگوں نے سجدہ کرکے اپنے آپ کو بچا لیا۔ (یعنی یہ ظاہر کیا کہ ہم مسلمان ہیں) لیکن صحابہ کرام (رض) نے ان کا عذر خاطر میں نہ لاتے ہوئی ان کا قتل عام شروع کردیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سا کی خبر کی گئی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لشکر کو مقتولین کی نصف دیت ادا کرنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ میں ہر اس مسلمان سے بری الذمہ ہوں جو مشرکین کے درمیان مقیم ہو صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا : یارسول اللہ ! وہ کیوں ؟ فرمایا : کیا تم ان کی جلتی ہوئی آگ نہیں دیکھ سکتے تھے۔۔ رواہ العسکری فی الامثال والبیہقی وفی شعب الایمان