hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 46515

.

كنز العمال

46515
Kanz al-Ummal
46503- "إن الله تعالى لغني عن تعذيب هذا نفسه، مره فليركب. " حم، خ، م، ت، ن، وابن خزيمة، حب - عن أنس قال: مر رسول الله صلى الله عليه وسلم بشيخ كبير يهادي بين اثنين فقال: ما بال هذا؟ قالوا: نذر أن يمشي، قال - فذكره".
46503 بلاشبہ اللہ تعالیٰ اس کے اپنے آپ کو عذاب دینے سے بےنیاز ہے، اس شخص کو حکم دو کہ سوار ہوجائے (رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم والترمذی والنسائی وابن خزیمۃ وابن حبان عن انس روایت نقل کرتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک بہت بوڑھے شخص کے پاس سے گزرے جو دو آدمیوں کے درمیان کھینچا چلایا جارہا تھا آپ نے فرمایا : اس کی کیا وجہ ہے ؟ لوگوں نے جواب دیا : اس بوڑھے نے پیدل چلنے کی نذر مان رکھی ہے اس موقع پر آپ نے یہ حدیث ارشاد فرمائی)