hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 46535

.

كنز العمال

46535
Kanz al-Ummal
46523- "مسند الصديق" عن زيد بن وهب عن أبي بكر الصديق أنه أتى امرأة فلم تكلمه، فلم يتركها حتى كلمته، قالت: يا عبد الله! من أنت؟ قال: من المهاجرين، قال: المهاجرون كثير، فمن أين أنت؟ قال: من قريش، قالت: قريش كثير، فمن أيهم أنت؟ قال أنا أبو بكر، قالت: بأبي أنت وأمي! كان بيننا وبين قوم في الجاهلية شيء فحلفت إن الله عافانا أن لا أكلم أحدا حتى أحج، قال إن الإسلام هدم ذلك فتكلمي. "ق".
46523” مسند صدیق “ زید بن وھب کی روایت ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق (رض) ایک عورت کے پاس آئے جو کسی طرح سے بھی باتیں نہیں کرنے پارہی تھی آپ (رض) نے اسے نہ چھوڑا حتیٰ کہ اس نے بات کی اور کہا : اے اللہ کے بندے ! تم کون ہو ؟ آپ (رض) نے فرمایا : میں مہاجرین میں سے ہوں ۔ عورت بولی : مہاجرین بھی تو بہت سارے ہیں تمہارا تعلق کس قبیلہ سے ہے ؟ فرمایا : میں قریش سے ہوں عورت بولی : قریش بھی بہت سارے ہیں ان کی کس شاخ سے ہو ؟ آپ (رض) نے فرمایا : میں ابوبکر ہوں عورت نے کہا : میرے ماں باپ آپ پر قربان جائیں : جاہلیت میں ہماری اور ایک قوم کے درمیان کچھ نزاع تھا میں نے قسم کھالی تھی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں عافیت بخشی میں اس وقت تک کسی سے ۔ کلام نہیں کروں گی جب تک میں حج نہ کرلوں۔ آپ (رض) نے فرمایا : اسلام نے اس رسم کو ختم کردیا ہے لہٰذا تم باتیں کرو ۔ رواہ البیہقی