hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 46539

.

كنز العمال

46539
Kanz al-Ummal
46527- عن ابن أبي ليلى قال: جاء رجل إلى عمر فقال: يا أمير المؤمنين احملني! قال: والله لا أحملك! قال: والله لتحملني! إني ابن سبيل قد أدت بي راحلتي، فحمله ثم قال: من حلف على يمين فرأى غيرها خيرا منها فليأت الذي هو خير وليكفر عن يمينه. "ق".
46527 ابن ابی لیلیٰ کی روایت ہے کہ ایک شخص حضرت عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا : اے امیر المومنین ! مجھے سواری دیں۔ آپ (رض) نے کہا : اللہ کی قسم میں سواری نہیں دوں گا اس شخص نے کہا : اللہ کی قسم آپ مجھے سواری دیں گے۔ چونکہ میں مسافر ہوں اور میری سواری مرگئی ہے چنانچہ آپ (رض) نے اس شخص کو سواری دے دی اور پھر فرمایا : جو شخص کسی چیز پر قسم کھائے اور پھر اس کے خلاف میں بہتری سمجھے تو اسے بہتر کام کرلینا چاہیے اور اپنی قسم کا کفارہ دے۔ رواہ البیہقی