46536- عن عطاء أن رجلا كان بينه وبين عمر بن الخطاب خصومة فجعلوا بينهم أبي بن كعب، فقضى على عمر باليمين، فأبى الرجل أن يستحلف عمر، وأبى عمر إلا أن يحلف، وكان في يده سواك من أراك فجعل يحلف ويقول: وإن هذا السواك من أراك - مرتين يريهم أن لا بأس بذلك إذا كان حقا. "سفيان بن عيينة في جامعه".
46536 عطاء کی روایت ہے کہ ایک شخص اور حضرت عمر (رض) کے درمیان کچھ جھگڑا تھا لوگوں نے ان کے درمیان حضرت ابی بن کعب (رض) کو منصب ٹھہرایا حضرت ابی (رض) نے حضرت عمر (رض) پر قسم کا فیصلہ لاگو کیا، لیکن اس شخص نے حضرت عمر (رض) سے قسم لینے سے انکار کردیا حضرت عمر (رض) نے بھی اصرار کیا کہ میں قسم ضرور کھاؤں گا آپ (رض) کے ہاتھ میں پیلو کے درخت کی مسواک تھی آپ (رض) نے دو مرتبہ قسم اٹھا کر کہا : یہ مسواک پیلو کے درخت کی ہے آپ (رض) اس شخص کو یہ باور کرانا چاہتے تھے کہ جب قضیہ برحق ہو اس پر قسم کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ رواہ سفیان بن عینیہ فی جامعہ