hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 46550

.

كنز العمال

46550
Kanz al-Ummal
46538- عن علي أن سارة كانت بنت ملك من الملوك، وكانت قد أوتيت حسنا فتزوج بها إبراهيم، فمر بها على ملك من الملوك فأعجبته، فقال لإبراهيم: ما هذه؟ فقال له ما شاء الله أن يقول، فلما خاف إبراهيم وخافت سارة أن يدنو منها دعوا الله عليه فأيبس الله يديه ورجليه، فقال لإبراهيم: قد علمت أن هذا عملك فادع الله لي، فوالله لا أسوءك فيها، فدعا له، فأطلق يديه ورجليه، ثم قال الملك: إن هذه لامرأة لا ينبغي أن تخدم نفسها، فوهب لها هاجر، فخدمتها ما شاء الله، ثم إنها غضبت عليها ذات يوم فحلفت لتغيرن منها ثلاثة أشياء، فقال: تخفضينها - وتثقبين أذنيها، ثم وهبتها لإبراهيم على أن لا يسوءها فيها، فوقع عليها، فعلقت فولدت إسماعيل ابن إبراهيم عليهما السلام. "ابن عبد الحكم في فتوح مصر، وليس فيه عن علي غير هذا الحديث وحديث ذي القرنين".
46538 حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ سارہ ایک بادشاہ کی بیٹی تھی اور وہ بڑی حسین و جمیل عورت تھیں ابراہیم (علیہ السلام) نے ان سے شادی کرلی ابراہیم (علیہ السلام) سارہ کو لے کر ایک بادشاہ کی پاس سے گزرے وہ بادشاہ سارہ پر فریفتہ ہوگیا بادشاہ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) سے کہا : یہ کون عورت ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے مناسب جواب دیا : جب ابراہیم (علیہ السلام) اور سارہ نے بادشاہ کی طرف سے زیادتی کرنے کا خوف محسوس کیا، دونوں نے اسے بدعا دی جس کے اثر سے بادشاہ کے ہاتھ پاؤں سکڑ کر رہ گئے بادشاہ نے ابراہیم (علیہ السلام) سے کہا : مجھے معلوم ہے کہ یہ تمہارا ہی عمل ہوسکتا ہے اللہ تعالیٰ سے دعا کرو میں ٹھیک ہوجاؤں اللہ کی قسم میں تمہارے ساتھ برائی کا خیال ترک کرتا ہوں۔ ابراہیم (علیہ السلام) نے اس کے لیے دعا کی جس سے اس کے ہاتھ پاؤں ٹھیک ہوگئے پھر بادشاہ نے کہا : اس عظیم خاتون کے شایان نہیں کہ یہ اپنی بھی خدمت کرے تب بادشاہ نے سارہ کو بی بی حاجرہ ھبہ کردی اور وہ سارہ کی خدمت میں کرتی تھیں پھر ایک دن (کسی وجہ سے ) سارہ کو ھاجرہ پر غصہ آگیا اور قسم کھائی کہ اس کی تین چیزوں کو ضرور تبدیل کرے گی حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے فرمایا : اس کی ختنیں کردوں اور اس کے کانوں میں چھید کردو (یوں دوکان اور ایک شرمگاہ ملا کر تین اعضاء ہوگئے) پھر سارہ نے ابراہیم (علیہ السلام) کو اس شرط پر حاجرہ ہبہ کردی کہ ان کے ساتھ بدسلوکی نہیں کریں گے چنانچہ ابراہیم (علیہ السلام) نے ھاجرہ کے ساتھ محبت کی علوق ہوا جس سے اسماعیل (علیہ السلام) پیدا ہوئے۔۔ رواہ ابن عبدالحکم فی فتوح المصر والیس فیہ عن علی غیر ھذا الحدیث وحدیث ذی القرنین