46542- عن ابن الزبير قال: إن عمر لما كان بالمخمص من عسفان استبق الناس فسبقهم عمر، فانتهزت فسبقته، فقلت: سبقته والكعبة! ثم انتهز الثانية، فسبقني فقال: سبقته والله! ثم انتهزت فسبقته، فقلت: سبقته والكعبة! ثم انتهز الثالثة فسبقني فقال: سبقته والله ثم أناخ فقال: أرأيت حلفك بالكعبة، والله لو أعلم أنك فكرت فيها قبل أن تحلف لعاقبتك، احلف بالله فأثم أو أبرر. "عب، ق".
46542 ابن زبیر (رض) کی روایت ہے کہ جب حضرت عمر (رض) عسفان میں مقام مخمص میں پہنچے تو لوگوں نے دوڑ لگائی لیکن آپ (رض) لوگوں سے آگے نکل گئے میں دوڑ لگانے کے لیے اٹھا اور میں آپ سے آگے نکل گیا اور میں نے کہا : کعبہ کی قسم میں عمر (رض) سے آگے نکل گیا ہوں۔ پھر آپ (رض) اٹھے اور مجھے سے آگے نکل گئے اور بولے : اللہ کی قسم میں ابن زبیر سے آگے نکل گیا ہوں۔ پھر میں اٹھا اور دوڑ میں آپ سے آگے نکل گیا میں نے کہا : کعبہ کی قسم میں ان سے آگے نکل گیا ہوں۔ پھر تیسری مرتبہ آپ (رض) اٹھے اور مجھے سے آگے نکل گئے آپ نے کہا : اللہ کی قسم میں اس سے آگے نکل گیا ہوں۔ پھر آپ (رض) نے اپنا اونٹ نیچے بٹھا دیا اور فرمایا : میں نے تمہیں کعبہ کی قسم کھاتے دیکھا ہے بخدا ! اگر مجھے قبل ازیں پتہ چلتا میں تمہیں ضرور سزا دیا، اللہ کی قسم کھاؤ پھر خواہ قسم پوری کرو یا نہ کرو۔۔ رواہ عبدالرزاق والبیہقی