46548- "مسند عدي بن عمير" كان بين امرئ القيس ورجل من حضرموت خصومة، فارتفعا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال للحضرمي: بينتك وإلا فيمينه، قال: يا رسول الله! إن حلف ذهب بأرضي، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من حلف على يمين كاذبة ليقتطع بها مالا لقي الله وهو عليه غضبان، فقال: يا رسول الله! فما لمن تركها وهو يعلم أنه حق، قال: الجنة، قال: فإني أشهدك أني قد تركتها. "أبو نعيم في المعرفة".
46548” مسند عدی بن عمیر “ امراء لقیس اور حضرت موت کے ایک شخص کے درمیان کچھ جھگڑا کھڑا ہوگیا وہ دونوں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں فیصلہ کرنے حاضر ہوئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرمی سے فرمایا تمہارے پاس گواہ ہیں تو پیش کردو ورنہ تمہارے مدمقابل سے قسم لی جائے گی حضرت حرمی نے کہا : اگر اس نے قسم کھالی یہ تو میری زمین لے اڑے گا رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس شخص نے جھوٹی قسم کھا کر کسی کا مال چھینا وہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے گا دراں حالیکہ اللہ تعالیٰ اس پر سخت غضبناک ہوں گے ۔ امراء القیس (رض) نے عرض کیا : جو شخص یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ اس کا حق ہے اسے چھوڑ دے اس کے لیے کیا انعام ہے ؟ فرمایا : اس کے لیے جنت ہے عرض کیا : آپ گواہ رہیں میں نے زمین سے دستبرداری کردی ہے۔ رواہ ابونعیم فی المعرفۃ