hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 46600

.

كنز العمال

46600
Kanz al-Ummal
46588- عن الحسن أن امرأة كانت في العدو وكانت ناقة النبي صلى الله عليه وسلم في العدو، فدنت المرأة منها فجلست على عجزها، فنذرت دمها إن نجت، فأصبحت بالمدينة، فأخبر النبي صلى الله عليه وسلم خبرها، فقال: بئس ما جزيتها، لا نذر في معصية الله، ولا نذر فيما لا تملك. "عب".
46588 حسن کی روایت ہے کہ ایک عورت دشمن میں پھنس گئی جب کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی بھی دشمنوں کے پاس تھی چانچہ وہ عورت اونٹنی کے قریب ہوئی اور اس پر سوار ہوگئی عورت نے نذر مان لی کہ اگر دشمن سے اسے نجات مل گئی تو یہی اونٹنی ذبح کرے گی چنانچہ عورت صبح صبح دشمن سے نجات پاکر مدینہ پہنچ گئی، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کی خبر کی گئی آپ نے فرمایا : اس عورت نے اونٹنی کو بہت برا بدلہ دیا، اللہ تعالیٰ کی معصیت میں نذر نہیں ہوتی اور نہ ہی اس چیز میں نذر ہوتی ہے جو اپنی ملکیت میں نہ ہو۔ رواہ عبدالرزاق