46592- عن عكرمة أن النبي صلى الله عليه وسلم رأى رجلا قائما - حسبت أنه قال: والنبي صلى الله عليه وسلم يخطب - فقال: "ما شأن هذا؟ فقالوا: هذا أبو إسرائيل، جعل على نفسه نذرا أن يقوم يوما في الشمس ويصومه ولا يتكلم، قال: فليجلس وليستظل وليتكلم وليتم صيامه. " عب".
46592 عکرمہ کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو کھڑا دیکھا میرا گمان ہے کہ راوی نے کہا ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطاب ارشاد فرما رہے تھے۔ آپ نے فرمایا : اس کے کھڑے ہونے کی کیا وجہ ہے۔ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا : یہ ابواسرائیل ہے اس نے نذر مان رکھی ہے کہ وہ ایک دن دھوپ میں کھڑا ہوگا روزے میں رہے گا اور کسی سے ۔ کلام بھی نہیں کرے گا۔ آپ نے فرمایا : اسے چاہیے کہ بیٹھ جائے لوگوں سے ۔ کلام کرے سائے میں بیٹھے اور اپناروزہ مکمل کرے۔ رواہ عبدالرزاق