hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4662

.

كنز العمال

4662
Kanz al-Ummal
4662- "أبو ذر" عن أبي ذر قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "يا أبا ذر إني لأعرف آية لو أن الناس كلهم أخذوا بها لكفتهم: {وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجاً وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لا يَحْتَسِبُ} . "حم ن هـ والدارمي حب ك حل هب ص".
4662: ۔۔ ( ابو ذر (رض)) حضرت ابو ذر (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے ارشاد فرمایا : اے ابو ذر ! میں ایک ایسی آیت جانتا ہوں کہ اگر تمام لوگ اس کو تھام لیں تو وہ سب کو کافی ہوجائے۔ وہ ہے :
ومن یتق اللہ یجعل لہ مخرجا و یرزقہ من حیث لا یحتسب۔ الطلاق : 2 ۔ 3
اور جو کوئی خدا سے ڈرے گا وہ اس کے لیے (رنج و محن سے) مخلصی کی صورت پیدا کردے گا اور اس کو ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں سے (وہم و ) گمان بھی نہ ہوگا۔ (مسند احمد، نسائی، ابن ماجہ، الدارمی، ابن حبان، مستدرک الحاکم، حلیۃ الاولیاء، شعب الایمان للبیہقی، السنن لسعید بن منصور)