hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4674

.

كنز العمال

4674
Kanz al-Ummal
4674- عن أنس قال قال عمر: "بلغني بعض ما آذين رسول الله صلى الله عليه وسلم نساؤه، فدخلت عليهن فجعلت أستقريهن، وأعظهن، فقلت: فيما أقول لتنتهين أو ليبدلنه الله أزواجا خيرا منكن، حتى أتيت على زينب فقالت: يا عمر أما كان في رسول الله صلى الله عليه وسلم ما يعظ نساءه حتى تعظنا أنت؟ فأنزل الله تعالى: {عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ} " إلى آخر الآية. "ابن منيع وابن أبي عاصم في السنة كر" وصحح.
4674: ۔۔ حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : مجھے یہ بات آپہنچی کہ آپ کی بیویوں نے آپ کو تکلیف پہنچائی ہے، چنانچہ میں ان کے پاس گیا اور ان سے معاملہ کی ٹوہ لینے لگا۔ اور ان کو نصیحت بھی کرتا رہا اور یہ بھی کہتا : لتنتھین او لیبد لنہ اللہ ازواجا خیرا منکن۔ تم عورتیں (اپنی تکلیف رسانی سے) باز آجاؤ ورنہ اللہ اپنے نبی کو تم سے بہتر اور بیویاں دے گا۔
حتی کہ میں زینب کے پاس گیا اس نے مجھے کہا : اے عمر ! کیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں نصیحت نہیں کرسکتے۔ جو تو ہمیں کررہا ہے ؟ پھر اللہ پاک نے نے (حضرت عمر (رض) کے الفاظ ہی میں ازواج مطہرات کو) حکم نازل فرمایا :
عسی ربہ ان طلقکن ان یبدلہ ازواجا خیرا منکن۔ الخ
اگر نبی تم کو طلاق دے دے تو قریب ہے اس کا رب اس سے تم سے بہتر اور بیویاں دے دے۔ (ابن منیع ابن ابی عاصم فی السنۃ، ابن عساکر)
صحیح روایت ہے۔