hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4679

.

كنز العمال

4679
Kanz al-Ummal
4679- عن علي قال: لم ينزل قطرة من ماء إلا بكيل على يدي ملك، إلا يوم نوح، فإنه أذن للماء دون الخزان، فطغى الماء على الخزان، فخرج، فذلك قوله تعالى: {إِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَاءُ} ولم ينزل شيء من الريح إلا بكيل على يدي ملك إلا يوم عاد، فإنه أذن لها دون الخزان فخرجت فذلك قوله تعالى: {بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ} "عتت على الخزان". "وابن جرير".
4679: ۔۔۔ حضرت علی (رض) سے مروی ہے، فرمایا :
پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں گرتا مگر اس ترازو سے تل کر جو فرشتے کے ہاتھوں میں۔ ہاں نوح (علیہ السلام) کے طوفان کے دن بارش کے نگہبان فرشتے کو چھوڑ کر اللہ نے پانی کے فرشتے کو حکم دیدیا تھا۔ لہٰذا پانی اس دن اس فرشتے کی نافرمانی کرکے بری طرح چڑھ دوڑا تھا۔ یہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
انا لما طغی الماء۔
جب پانی سرکش ہوگیا۔
اسی طرح ہوا بھی اس ترازو سے تل کر ہی آتی ہے جو فرشتے کے ہاتھوں میں ہے۔ مگر قوم عاد پر عذاب کے دن ہوا کو اللہ پاک نے خود حکم دیدیا تھا وہ فرشتے کی اجازت کے بغیر نکلی جس کو اللہ نے فرمایا :
بریح صرصر عاتیہ۔
تندوتیز نافرمان ہوا۔
یعنی فرشتے کی نافرمانی کرکے قوم پر تیزی سے پھرنے والی ہوا۔ رواہ ابن جریر۔