hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4682

.

كنز العمال

4682
Kanz al-Ummal
4682- "علي رضي الله عنه" عن علي قال: لما نزل على النبي صلى الله عليه وسلم: {يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلاً} قام الليل كله، حتى تورمت قدماه، فجعل يرفع رجلا ويضع رجلا فهبط عليه جبريل فقال: {طه} طأ الأرض بقدميك يا محمد {مَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لِتَشْقَى} وأنزل: {فَاقْرَأُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ} يقول: "ولو قدر حلب شاة" "ابن مردويه".
4682: ۔۔ (علی (رض)) حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ جب رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر یہ فرمان نازل ہوا؛
یا ایہا المزمل قم اللیل الا قلیلا۔ المزمل۔ 1 ۔ 2
اے (محمد ! ) جو کپڑے میں لپٹ رہے ہو، رات کو قیام کیا کرو مگر تھوڑی سی رات۔
تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ساری ساری رات کھڑے ہو کر نماز پڑھتے رہے حتی کہ آپ کے قدم مبارک ورما جاتے۔ پھر آپ ایک قدم اٹھاتے دوسرا رکھتے دوسرا اٹھاتے پہلا رکھتے۔ حتی کہ پھر جبرائیل (علیہ السلام) نازل ہوئے اور یہ فرمان نازل کیا :
طہ ما انزلنا علیک القرآن لتشقی ۔ طہ 1 ۔ 2
طہ ہم نے آپ پر قرآن اس لیے نازل نہیں کیا کہ آپ مشقت میں پڑجائیں۔
حضرت علی (رض) نے فرمایا : طہ یعنی طا الارض بقدمیہ کہ اپنے قدموں کو زمین پر رکھو۔ اے محمد ! اور (سورة مزمل کے آخر میں) نازل کیا :
فاقرء وا ما تیسرا القرآن۔ المزمل آخری آیت)
پس جتنا آسانی سے ہوسکے (اتنا) قرآن پڑھ لیا کرو۔
حضرت علی (رض) نے فرمایا : یعنی اگر بکری کے دودھ دوہنے کی بقدر بھی بآسانی ہو اسی پر اکتفا کرلیا کرو۔ رواہ ابن مردویہ۔