4688- "من مسند الصديق رضي الله عنه" عن إبراهيم التيمي قال: سئل أبو بكر الصديق عن الأب ما هو؟ فقال:" أي سماء تظلني وأي أرض تقلني إذا قلت في كتاب الله مالا أعلم؟ " "أبو عبيدة في فضائله ش وعبد بن حميد". ومر برقم [4149] .
4688: ۔۔ (مسند صدیق (رض)) ابراہیم تیمی (رح) سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق (رض) سے " اب " کے متعلق سوال کیا گیا کہ وہ کیا شے ہے ؟ حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے فرمایا :
کون سا آسمان مجھے سایہ دے گا اور کون سی زمین مجھے سایہ دے گی اگر میں کتاب اللہ میں ایسی کوئی بات کہوں جس کو میں نہیں جانتا۔ (ابو عبیدہ فی فضائلہ، ابن ابی شیبہ، عبد بن حمید)
نوٹ : ۔۔۔ 4149 پر یہی روایت گذر چکی ہے۔
فرمان الہی ہے :
و فاکھۃ وابا ۔ عبس : 31
اور (ہم نے پانی کے ساتھ زمین سے نکالا) میوہ اور چارا۔
اس کے متعلق حضرت ابوبکر (رض) سے سوال کیا گیا۔