hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4736

.

كنز العمال

4736
Kanz al-Ummal
4736- "أبي بن كعب" عن زر قال: "قلت لأبي إن عبد الله بن مسعود يقول في المعوذتين وفي لفظ: يحكهما من المصحف فقال أبي سألنا عنهما رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فقال قيل لي قل، فقلت فأنا أقول كما قال وفي لفظ: فنحن نقول كما قال رسول الله صلى الله عليه وسلم". "ط حم والحميدي خ م حب قط في الأفراد".
4736: ۔۔ (ابی بن کعب) حضرت زر سے مروی ہے کہ میں نے حضرت ابی بن کعب (رض) سے کہا کہ حضرت عبداللہ بن مسعود معوذتین کے بارے میں کچھ فرماتے ہیں۔ دوسری روایت میں ہے کہ عبداللہ بن مسعود قرآن پاک سے ان کو مٹا دیتے ہیں۔ لہٰذا حضرت ابی (رض) نے جوابا ارشاد فرمایا : ہم نے ان دونوں سورتوں کے بارے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے کہا گیا تھا کہو (یعنی ان سورتوں کو پڑھو) سو میں نے ان کو کہا۔ (حضرت ابی (رض)) فرماتے ہیں پس میں بھی یوں ہی کہتا ہوں جیسا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا۔ (ابو داؤد الطیالسی، مسند احمد، الحمیدی، بخاری، مسلم، ابن حبان، الدار قطنی فی الافراد۔
فائدہ : ۔۔۔ یعنی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حکم ملا تھا کہ ان سورتوں کو پڑھو سو آپ نے ان کو پڑھا اور نماز میں بھی پڑھا۔ صحابہ (رض) فرماتے ہیں پس جیسے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دونوں سورتوں سورة فلق اور سورة ناس کو نماز میں اور نماز سے باہر پڑھا ہم بھی پڑھتے ہیں