hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4780

.

كنز العمال

4780
Kanz al-Ummal
4780- عن مصعب بن سعد قال: سمع عثمان قراءة أبي وعبد الله ومعاذ فخطب الناس، ثم قال: "إنما قبض نبيكم صلى الله عليه وسلم منذ خمس عشرة سنة، وقد اختلفتم في القرآن، عزمت على من عنده شيء من القرآن سمعه من رسول الله صلى الله عليه وسلم، لما أتاني به، فجعل الرجل يأتيه باللوح والكتف والعسيب فيه الكتاب، فمن أتاه بشيء قال: أنت سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ ثم قال أي الناس أفصح؟ قالوا سعيد بن العاص، ثم قال: أي الناس أكتب؟ قالوا زيد بن ثابت، قال فليكتب زيد وليمل سعيد، فكتب مصاحف فقسمها في الأمصار، فما رأيت أحدا عاب ذلك عليه". "ابن أبي داود ك".
4780: ۔۔ مصعب بن سعد سے مروی ہے کہ حضرت عثمان (رض) نے حضرت بی، عبداللہ اور معاذ (رض) کی قراءت سنی تو لوگوں کو خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور فرمایا :
تمہارے پیغمبر کو وفات پائے ہوئے پندرہ سال کا عرصہ بیت گیا ہے اور تم اب تک قرآن میں اختلاف کا شکار ہو۔ لہٰذا میں تم پر عزم کے ساتھ حکم کرتا ہوں کہ جس کے پاس قرآن کا کچھ بھی حصہ ہو جو اس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہو وہ اس کو لے کر میرے پاس آجائے۔ پس لوگ تختی، ہڈی، اور پتھروں جیسی مختلف اشیاء پر لکھا ہوا قرآن لے کر آئے۔ جب بھی کوئی قرآن کا کچھ حصہ لے کر آتا آپ (رض) اس سے پوچھتے : تو نے اس کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے ؟
اس کے بعد آپ (رض) نے پوچھا : سب سے زیادہ فصیح اللسان کون ہے ؟
لوگوں نے حضرت سعید بن العاص کا نام لیا۔ پھر آپ (رض) نے پوچھا سب سے بڑے کاتب کون ہیں ؟ لوگوں نے حضرت زید بن ثابت کا نام لیا۔ چنانچہ آپ (رض) نے حکم دیا کہ زید لکھیں اور سعیدلکھواتے رہیں۔ پھر حضرت زید (رض) نے کئی مصاحف لکھے جو حضرت عثمان (رض) نے شہروں میں تقسیم کردیے مصعب بن سعد فرماتے ہیں : میں نے کسی کو اس کام پر عیب لگاتے نہیں دیکھا۔