hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4832

.

كنز العمال

4832
Kanz al-Ummal
4832- عن عبيدة قال: "قراءتنا التي جمع الناس عثمان عليها هي العرضة الأخرى". "ابن الأنباري في المصاحف".
4832: ۔۔ حضرت عبیدہ (رح) سے مروی ہے کہ آج کی قراءت جس پر حضرت عثمان (رض) نے لوگوں کو جمع کردیا ہے یہ آخری موازنہ ہے۔ (ابن الانباری فی المصاحف)
فائدہ : ۔۔۔ یعنی حضرت ابوبکر (رض) اور حضرت عمر (رض) کے دور میں بھی مختلف اشیاء اور لوگوں کے دلوں میں محفوظ قرآن سے موازنہ کرکے مصحف تیار کیے گئے تھے۔ اور یہ ان کے بعد سب سے آخر میں انہی چیزوں کے ساتھ موازنہ کرکے مصحف شریف تیار کیا تھا۔ یہی مطلب زیادہ قرین قیاس ہے جبکہ دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آخری دور میں جس طرح قرآن پاک پڑھایا تھا اس کے مطابق یہ مصحف عثمان تیار کیا گیا جس کے مطابق آج قرآن کے تمام نسخے لکھے جاتے ہیں۔