4880- "أبي بن كعب" قال عبيد بن ميمون المقرئ قال لي هارون بن المسيب "بقراءة من تقرأ؟ " قلت: "بقراءة نافع،" قال قلت "فعلى من قرأ نافع؟ " قلت أخبرنا نافع أنه قرأ على الأعرج عبد الرحمن بن هرمز وإن الأعرج قرأ على أبي هريرة،" فقال أبو هريرة قرأت على أبي بن كعب" وقال أبي عرضت على النبي صلى الله عليه وسلم القرآن، وقال: "أمرني جبريل أن أعرض عليك القرآن". "طس".
4880: ۔۔ (ابی بن کعب (رض) عن) عبید بن میمون مقری کہتے یں مجھے ہارون بن مسیب نے کہا : تم کس کی قراءت پر قرآن پڑھتے ہو ؟ میں نے نافع (رح) کا نام لیا۔ پوچھا نافع نے کس سے پڑھا۔ میں نے کہا : ہمیں نافع (رح) نے فرمایا کہ انھوں نے اعرج عبدالرحمن بن رمز پر پڑھا اور اعرج نے ابوہریرہ (رض) پر پڑھا۔ حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں : میں نے ابی بن کعب (رض) پر پڑھا۔ ابی (رض) فرماتے ہیں میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو قرآن سنایا اور فرمایا مجھے جبرائیل (علیہ السلام) نے حکم دیا کہ میں تجھ پر قرآن پیش کروں۔ (یعنی سناؤں) ۔۔ الاوسط للطبرانی