4883- "مسند علي رضي الله عنه" عن علي قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لا تعجزوا عن الدعاء فإن الله أنزل علي: {ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ} " فقال رجل: "يا رسول الله ربنا يسمع الدعاء؟ أم كيف ذلك؟ فأنزل الله {وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ} " الآية. "ك"1.
4883: ۔۔ (مسند علی (رض)) حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : دعا سے عاجز مت بنو۔ اللہ نے مجھ پر یہ نازل فرمایا : کیا ہے :
ادعونی استجب لکم۔ سور۔
مجھے پکاروں میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔
ایک شخص عرض کیا : یا رسول اللہ ! ہمارا رب (خود) پکار کو سنتا ہے یا کوئی اور راستہ ہے ؟
چنانچہ اللہ پاک نے یہ فرمان نازل فرمایا :
واذا سالک عبادی عنی فانی قریب ۔ سورة۔
اور جب تجھ سے میرے بندے میرے بارے سوال کریں تو (تو کہہ دے) میں (ان کے بالکل) قریب ہوں۔ رواہ مستدرک الحاکم۔