4888- "مسند عمر رضي الله عنه" عن عمر "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا رفع يديه في الدعاء لم يحطهما حتى يمسح بهما وجهه". "ت1 وقال صحيح غريب ك".
4888: ۔۔ (مسند عمر (رض)) حضرت عمر (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتے تو اس وقت تک نہ گراتے تھے جب تک ان کو اپنے چہرہ پر نہ پھیر لیتے۔ (ترمذی، صحیح غریب، مستدرک الحاکم)
کلام : ۔۔ امام ترمذی (رح) فرماتے ہیں یہ روایت غریب (بمعنی ضعیف ) ہے۔ حماد بن عیسیٰ اس میں متفرد ہیں اور وہ قلیل الحدیث بھی اور ضعیف بھی ہیں جن کی بناء پر روایت ضعیف ہے۔ جبکہ امام حافظ ابن حجر (رح) فرماتے ہیں : اس روایت کے مثل اور بھی مرویات انہی میں سے ابن عباس (رض) کی حدیث ہے۔ ان تمام احادیث کو مد نظر رکھتے ہوئے مذکورہ روایت کو بھی حسن درجہ حاصل ہوجاتا ہے۔ (تحفۃ الاحوذی 9/328)