hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4904

.

كنز العمال

4904
Kanz al-Ummal
4904- عن أنس أن النبي صلى الله عليه وسلم دخل على رجل كأنه هامة2 فقال له:" هل سألت ربك شيئا؟ قال كنت أقول: اللهم ما كنت معاقبي به في الآخرة فاجعله في الدنيا، قال: إنك لن تس تطيع ذلك، أفلا قلت: اللهم ربنا آتنا في الدنيا حسنة، وفي الآخرة حسنة، وقنا عذاب النار، فقالها الرجل، فذهب عنه". "ابن النجار".
4904: ۔۔ حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک شخص کے پاس داخل ہوئے، وہ (بیماری کی وجہ سے) گویا ایک پرندہ (کی طرح بےجان) ہوگیا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے پوچھا : کیا تو نے اپنے پروردگار سے کوئی سوال کیا تھا ؟ اس نے عرض کیا : میں یہ دعا کرتا تھا : اے اللہ ! تو جو سزا مجھے کل آخرت میں دینا چاہتا ہے وہ آج دنیا ہی میں جلد دے دے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تو ہرگز اس کی طاقت نہیں رکھتا۔ تو نے یوں کیوں نہیں کہا :
اللھم ربنا آتنا فی الدنیا حسنۃ و فی الاخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار۔
چنانچہ آدمی نے یہ دعا کی تو وہ (بیماری کی کیفیت اس سے) چھٹ گئی۔ (رواہ ابن النجار)