4968- عن صلة بن زفر قال: سمعت ابن عمر يقول في دبر الصلاة: "اللهم أنت السلام ومنك السلام، تباركت يا ذا الجلال والإكرام ثم صليت إلى جنب عبد الله بن عمرو، فسمعته يقوله، فقلت له: إني سمعت ابن عمر يقول الذي يقول، فقال عبد الله بن عمرو: إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقولهن في آخر صلاته". "ش".
4968: ۔۔ صلہ بن زفر سے مروی ہے کہ میں نے حضرت ابن عمر (رض) کو ہر نماز کے بعد یہ پڑھتے دیکھا :
اللھم انت السلام و منک السلام تبارکت وتعالیت یا ذالجلال والاکرام۔
صلہ (رح) فرماتے ہیں : پھر میں نے عبداللہ بن عمرو (رض) کے پہلو میں نماز پڑھی ان کو بھی (نماز کے بعد) یہی کہتے سنا۔ میں نے ان سے عرض کیا : میں نے ابن عمر (رض) کو بھی یہی کلمات پڑھتے سنا ہے جو آپ پڑھتے ہیں۔ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) نے فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بھی اپنی نماز کے آخر میں (سلام کے بعد) یہ کلمات پڑھتے سنا ہے۔ مصنف ابن ابی شیبہ۔