hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 5000

.

كنز العمال

5000
Kanz al-Ummal
5000- قال الديلمي: "أنبأنا الشيخ الحافظ أبو جعفر محمد بن الحسن بن محمد وقال: قد جربته فوجدته كذلك، أنبأنا السلمي محمد بن الحسين وقال: قد جربته فوجدته كذلك، أنبأنا عبد الله بن موسى السلامي البغدادي وقال: قد جربته فوجدته كذلك، أنبأنا الفضل بن العباس الكوفي وقال: قد جربته فوجدته كذلك، ثنا الحسين بن هارون الضبي وقال: قد جربته فوجدته كذلك، حدثنا عمر بن حفص بن غياث وقال: قد جربته فوجدته كذلك، ثنا أبي وقال: قد جربته فوجدته كذلك، ثنا جعفر بن محمد وقال: قد جربته فوجدته كذلك، حدثنا علي بن الحسين وقال: قد جربته فوجدته كذلك، ثنا أبي وقال: قد جربته فوجدته كذلك حدثنا علي بن أبي طالب وقال: قد جربته فوجدته كذلك، قال رآني النبي صلى الله عليه وسلم فقال: "يا ابن أبي طالب أراك حزينا، فمر بعض أهلك يؤذن في أذنك فإنه دواء للهم".
5000: ۔۔ دیلمی (رح) فرماتے ہیں : ہمیں شیخ حافظ ابو جعفر محمد بن حسن بن محمد نے بیان کیا اور فرمایا کہ میں نے اس کو آزمایا اور اسی طرح پایا ہمیں سلمہ محمد بن الحسین نے خبر دی اور فرمایا : میں نے اس کو آزمایا اور یونہی پایا، ہمیں عمر بن حفص نے خبر دی اور فرمایا میں نے اس کو آزمایا اور یونہی پایا، مجھے میرے والد حفص نے خبر دی اور فرمایا میں نے اس کو آزمایا اور یونہی پایا، ہمیں جعفر بن محمد نے خبر دی اور فرمایا کہ میں نے اس کو آزمایا اور یونہی پایا مجھے میرے والد حسین (رض) نے بیان کیا اور فرمایا کہ میں نے اس کو آزمایا اور یونہی پایا ہمیں علی بن ابی طالب نے بیان کیا اور فرمایا میں نے اس کو آزمایا اور یونہی پایا مجھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رنجیدہ خاطر دیکھا تو فرمایا اے ابن ابی طالب میں تجھے رنجیدہ دیکھتا ہوں اپنے کسی گھر الے کو کہہ کہ وہ تیرے کان میں اذان کہہ دے یہ غم کی دوا ہے۔ روا ہ الدیلمی۔