5034- عن عبد العزيز بن أبي سلمة الماجشون قال: حدثني من أصدقه أن أبا بكر الصديق كان يقول في دعائه: "أسألك تمام النعمة في الأشياء كلها، والشكر لك عليها، حتى ترضى وبعد الرضا، والخيرة في جميع ما يكون فيه الخيرة بجميع ميسور الأمور كلها لا بمعسورها يا كريم". "ابن أبي الدنيا في كتاب الشكر".
5034: ۔۔ عبدالعزیز ابو سلمہ ماجشون فرماتے ہیں مجھے ایک قابل اعتماد شخص نے بتایا کہ حضرت ابوبکر (رض) یہ دعا کیا کرتے تھے :
اسالک تمام النعمۃ فی الاشیاء کلھا والشکر لک علیھا حتی ترضی و بعد الرضا والخیرۃ فی جمیع مایکون فیہ الخیرۃ بجمع میسور الامور کلھا الا معسورھا یا کریم۔
(اے اللہ ! ) میں تجھ سے تمام چیزوں میں کامل نعمت اور اس پر تیرا شکر ادا کرنے کا سوال کرتا ہوں حتی کہ تو راضی ہوجائے اور تیری رضا کے بعد تمام خیر کی چیزوں میں تمام تر آسانیوں کے ساتھ مکمل خیر کا سوال کرتا ہوں بلا کسی تنگی و مشقت کے اے کریم !
ابن ابی الدنیا فی کتاب الشکر۔