5058- عن علي قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: سمعت جبريل يقول: "من قال من أمتك يا محمد في كل يوم مائة: لا إله إلا الله الملك الحق المبين كان له أمانا من الفقر، وأنسا من وحشة القبر، واستجلب به الغنى واستقرع باب الجنة". "الديلمي" وفيه الفضل بن غانم عن مالك، قال ابن معين: ليس بشيء.
5058: ۔۔ حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے جبرائیل (علیہ السلام) کو فرماتے ہوئے سنا : اے محمد ! آپ کی امت میں سے جس نے دن میں سو مرتبہ :
لا الہ الا اللہ الحق المبین پڑھا، اس کو فقر سے نجات ملے گی، قبر کی وحشت میں انسیت ملے گی اور وہ اس کے ساتھ مالداری پائے گا اور جنت کا دروازہ کھٹکھٹائے گا۔ رواہ الدیلمی۔
کلام : ۔۔ روایت میں ایک راوی فضل بن غانم ہے جو مالک سے روایت کرتا ہے، ابن معین (رح) فرماتے ہیں لیس بشیئ۔ اس کا کچھ اعتبار نہیں۔