5098- أبي بن كعب قال لي النبي صلى الله عليه وسلم: "ألا أعلمك مما علمني جبريل؟ قلت بلى يا رسول الله، قال: اللهم اغفر لي خطئي، وعمدي، وهزلي، وجدي، ولا تحرمني بركة ما أعطيتني، ولا تفتني فيما حرمتني". "ع".
5098: ۔۔ ابی بن کعب (رض) نے فرماتے ہیں۔ مجھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تجھے وہ چیز نہ سکھاؤں جو مجھے جبرائیل (علیہ السلام) نے سکھائی ہے ؟ میں نے عرض کیا ضرور یا رسول اللہ ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کہو :
اللھم اغفرلی خطیئتی و عمدی، وھزلی ، و جدی، ولا تحرمی برکۃ ما اعطیتنی، ولا تفتنی فیما حرمتنی۔
اے اللہ میرے گناہ بخش دے، بھول چوک والے جان بوجھ کر کرنے والے، مذاق میں ہونے والے، سنجیدگی میں ہونے والے اور جو تو نے دیا ہے اس کی برکت سے مجھے محروم نہ کرو اور جس سے مجھے محروم کیا ہے اس کی آزمائش میں نہ ڈال۔ (مسند ابی یعلی)