5115- عن كعب قال أخبرني صهيب أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "اللهم إنك لست بإله استحدثناه، ولا برب استبدعناه، ولا كان لنا قبلك من إله نلجأ إليه ونذرك، ولا أعانك على خلقك أحد فنشركه فيك، تباركت وتعاليت"، قال كعب هكذا كان داود عليه السلام يقول". "كر". مر برقم [3676] .
5115: ۔۔ کعب احبار (رح) سے منقول ہے کہ مجھے حضرت صہیب (رض) نے خبر دی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ دعا مانگی۔
اللھم انک لست بآلہ استحدثناہ ، ولا برب استبدعناہ، ولا کان لنا قبلک من آلہ بلحا الیہ وندرک، ولا اعانک علی حلقک احد فنشر کہ فیک، تبارکت وتعالیت۔
اے اللہ ! تو ایسا معبود نہیں ہے جس کو ہم نے پیدا کرلیا ہو، نہ ایسا رب ہے، جس کو ہم نے ایجاد کرلیا ہو، آپ سے پہلے ہمارا کوئی رب نہ تھا جس کے پاس ہم جائیں اور تجھے چھوڑ دیں، اور نہ مخلوقات کی پیدائش میں تیری کوئی مدد کرنے والا کہ ہم اس کو تیرا شریک ٹھہرائیں۔ بیشک تو بابرکت اور عالی شان ہے۔
حضرت کعب (رح) فرماتے ہیں۔ حضرت داؤد (علیہ السلام) بھی یہ دعا کرتے تھے۔ رواہ ابن عساکر۔