5117- "طارق الأشجعي" عن أبي مالك الأشجعي قال حدثني أبي قال: "سمعت النبي صلى الله عليه وسلم وأتاه رجل، فقال: كيف أقول حين أسأل ربي؟ قال قل: اللهم اغفر لي وارحمني وعافني وارزقني، وجمع أصابعه الأربع، إلا الإبهام فإن هؤلاء يجمعن دينك ودنياك، وفي لفظ: دنياك وآخرتك ". "ش وابن النجار".
5117: ۔۔ (طارق اشجعی) ابو امالک اشجعی فرماتے ہیں مجھے میرے والد نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سنا جبکہ آپ کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا میں اپنے رب سے دعا مانگتے ہوئے کیا کہوں تو آپ نے ارشاد فرمایا : کہو :
اللھم اغفرلی وارحمنی وعافنی وارزقنی۔
اے اللہ ! میری مغفرت فرما، مجھ پر رحم فرما، مجھے عافیت میں رکھ اور مجھے رزق عطا کر۔
پھر آپ نے چار انگلیاں جمع کرکے فرمایا (یہ چار دعائیں) تمہاری دنیا و آخرت کی سب بھلائیوں کو سمیٹ لیں گی۔ (ابن ابی شیبہ، ابن النجار)