hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 5448

.

كنز العمال

5448
Kanz al-Ummal
5448- الرفق يمن، والخرق شؤم، فإذا أراد الله بأهل بيت خيرا أدخل عليهم باب الرفق، فإن الرفق لم يكن في شيء قط إلا زانه،وإن الخرق لم يكن في شيء قط إلا شأنه، الحياء من الإيمان، والإيمان في الجنة، ولو كان الحياء رجلا لكان رجلا صالحا، وإن الفحش من الفجور، وإن الفجور في النار، ولو كان الفحش رجلا لكان رجلا سوءا، وإن الله لم يخلقني فحاشا. "هب عن عائشة".
٥٤٤٨۔۔۔ نرمی مبارک اور سختی بےبرکتی ہے جب اللہ تعالیٰ کسی گھر والوں کو بھلائی پہنچانے کا ارادہ فرمائیں تو ان پر نرمی کا دروازہ داخل کردیتے ہیں، اس واسطے کہ نرمی جس چیز میں بھی ہوئی اسے مزین کردیتی ہے اور سختی جس چیز میں بھی ہوئی اسے عیب دار بنا دیتی ہے حیا ایمان کا حصہ ہے اور ایمان جنت میں (جانے کا سبب) ہے اگر حیا کسی مرد کی شکل میں ہوتا تو نیک آدمی ہوتا، فحش گوئی گناہ کا حصہ ہے اور گناہ جہنم میں (پہنچانے کا سبب) ہے اور اگر فحش گوئی مرد ہوتا تو برا مرد ہوتا، اور اللہ تعالیٰ نے مجھے فحش گو بنا کر نہیں بھیجا۔ (بیہقی عن عائشہ (رض))