hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 5470

.

كنز العمال

5470
Kanz al-Ummal
5470- إن سليمان بن داود كان له أربعمائة امرأة وستمائة سرية فقال يوما: لأطوفن الليلة على ألف امرأة، فتحمل كل واحدة منهن بفارس يجاهد في سبيل الله، ولم يستثن، فطاف عليهن فلم تحمل واحدة منهن إلا امرأة واحدة جاءت بشق إنسان، والذي نفسي بيده لو استثنى فقال: إن شاء الله لولد له ما قال فرسان، ولجاهدوا في سبيل الله. "الخطيب وابن عساكر عن أبي هريرة" وفيه إسحاق بن بشر كذاب.
٥٤٧٠۔۔۔ حضرت سلیمان بن داؤد (علیہ السلام) کی چار سو بیویاں اور چھ سو لونڈیاں تھیں، ایک دن انھوں نے فرمایا : آج رات میں ہزار عورتوں کے پاس جاؤں گا، جن میں سے ہر ایک حاملہ ہو کر ایک ایک گھڑ سوا رکو جنم دے گی جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرے گا، (اور آپ انشاء اللہ کہنا بھول گئے) اور انشاء اللہ نہ کہا۔ چنانچہ آپ ان کے پاس گئے اور ان میں سے صرف ایک عورت حاملہ ہوئی اور وہ بھی انسان کا ایک ٹکڑا جنی، اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اگر وہ انشاء اللہ کہہ دیتے۔ اور کہا انشاء اللہ ان کے اولاد ہوتی، جو کچھ انھوں نے کہا یعنی گھڑ سوار اور وہ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں جہاد کرتے۔ (خطیب، ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض))
اس سند میں اسحاق بن بشر کذاب ہے۔