hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 5531

.

كنز العمال

5531
Kanz al-Ummal
5531- بل ائتمروا بالمعروف وتناهوا عن المنكر حتى إذا رأيتم شحا مطاعا وهوى متبعا ودنيا مؤثرة وإعجاب كل ذي رأي برأيه، فعليك بخاصة نفسك، ودع عنك أمر العوام، وإن من ورائكم أيام الصبر الصبر فيهن مثل القبض على الجمر، للعامل فيهن مثل أجر خمسين رجلا يعملون مثل عملكم، قالوا يا رسول الله: أجر خمسين منهم؟ قال: لا بل أجر خمسين منكم. "د ت هـ حب عن أبي ثعلبة الخشني".
٥٥٣١۔۔۔ بلکہ تم نیکی کا حکم دیتے رہو اور برائی سے روکتے رہو یہاں تک کہ جب تم دیکھو کہ لالچ کی پیروی کی جا رہی ہو اور خواہش (نفس) کی اتباع ہو رہی ہو اور دنیا کو ترجیح دی جا رہی اور ہر شخص اپنی رائے پر خوش ہو رہا ہے تو اس وقت بس اپنی فکر کرو، لوگوں کا قصہ چھوڑ دو ، کیونکہ تمہارے بعد صبر کے دن ہوں گے، ان میں صبر کرنا ایسے ہی ہوگا جیسے انگارے کو ہاتھ میں لینا، ان ایام میں عمل کرنے والے کو تم جیسے پچاس آدمیوں کے بقدر اجر ملے گا، لوگوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! ان میں کے پچاس مردوں کے عمل کا ثواب ؟ آپ نے فرمایا : نہیں بلکہ تم میں کے پچاس آدمیوں کا ثواب۔ (ابو داؤد، ترمذی، ابن ماجہ، ابن حبان عن ابی ثعلبۃ الحثنی)