5572- مروا بالمعروف وانهوا عن المنكر قبل أن تدعوا الله فلن يستجيب لكم، وقبل أن تستغفروا فلن يغفر لكم، إن الأمر والنهي عن المنكر لا يفوت أجلا، وإن الأحبار من اليهود والرهبان من النصارى لما تركوا الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر لعنهم الله عز وجل على لسان أنبيائهم ثم عمهم البلاء. "حل عن ابن عمر"1.
1الحديث رواه أبو نعيم في الحلية "8/287" وضبطناه بموجب ألفاظ الحلية. اهـ. ص.
٥٥٧٢۔۔۔ نیکی کا حکم دو اور برائی سے روکو اس سے پہلے کہ تم اللہ تعالیٰ سے دعا کرو اور وہ تمہاری دعا قبول نہ کرے، اس سے پہلے کہ تم اس سے مغفرت طلب کرو اور وہ تمہیں ہرگز نہ بخشے، بیشک نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا کسی وقت کو نہیں ٹالتا، بیشک یہود کے علماء اور نصاری کے راہبوں نے جب امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو چھوڑ دیا تو اللہ تعالیٰ نے ان پر ان کے انبیاء کی زبانی لعنت کی، اور نہیں عمومی عذاب میں مبتلا کیا۔ (حلیۃ الاولیاء عن ابن عمر ر ضی اللہ عنہ)